
پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لئے زکوۃ اور عطیات کی اپیل کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار زیبا بختیار نے تمام لوگوں سے کوئٹہ میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لئے زکوۃ اور عطیات کی اپیل کی ہے۔
زیبا بختیار نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اداکارہ بچوں کے لئے زکوۃ اورعطیات کی اپیل کر رہیں ہیں۔
اداکارہ زیبا نے اس حوالے سے کہا کہ تھیلیسیمیا کےمرض میں مبتلا بچوں کو مستقل علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ زیبا نے ویڈیوکے اختتام میں تمام لوگوں سے کہا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دل کھول کر عطیات اور زکوۃ دیں اور ان تمام بچوں کی مدد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News