
پاکستان کے ناموراداکار یاسر حسین نے اداکار ندیم بیگ کو خراج تحسین پیش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین نے سمجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لیجنڈ اداکار ندیم بیگ یاد کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے حقیقی سُپر اسٹارز کو بھی یاد رکھیں۔
اداکار یاسر نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ان کے مرنے کے بعد ہی تصویریں شیئر کی جائیں۔
یاد رہے کہ اداکار ندیم بیگ کی لازوال اور سُپرہٹ فلموں کی فہرست میں ’اناڑی، پہچان، لاجواب اور قربانی، دہلیز، سہرے کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی اور بھول‘شامل ہیں۔
یاسر حسین کی جانب سے اداکار ندیم کے لیے شئیر کیے جانے والے پیغام پر تمام تر مداح اور دیگر لوگ یاسر کو سراہا رہے ہیں۔
یاسر حسین نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم صرف اُن فنکاروں کی ہی تصویریں لگائیں جو اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لیجنڈز اور حقیقی سُپر اسٹار کو اُن کی زندگی میں بھی یاد کرسکتے ہیں اور ان کی درازی عمر کی دعا کرسکتے ہیں۔
اداکار یاسر نے لیجینڈ ندیم بیگ کے لیے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے۔
یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’اوور ہیروز‘، ’ندیم صاحب‘ کا بھی اضافہ کیا۔
ہمایوں سعید نے بھی یاسر کی جانب سے شئیر کیے جانے والے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ارے واہ واہ کیا بات ہے آپ کی بھائی، میں آپ کو مان گیا ہوں، بلاشبہ ندیم ہمارے سُپر اسٹار ہیں۔
پاکستان کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے بھی یاسر کی پوست پر کامنٹ کیا اور کہا کہ خُدا ندیم صاحب کو لمبی عُمر دے آمین۔
اداکار سمیع خان نے بھی یاسر حسین کی پوسٹ پر ’آمین‘ کا کمنٹ کیا۔
واضح رہے کہ یاسر حسین نے لکھا کہ ندیم بیگ نے1967 سے اب تک 200 سے زائد فلموں میں کام کر کے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News