پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے اپنا نظریہ بیان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نییلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے بارے میں کہا کہ لوگوں کو سرحدوں کے بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیے۔
نیلیم منیر نے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ویسے تو میں اپنی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی رائے کا احترام کرتی ہوں۔
اداکارہ نیلیم نے بتایا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی ترکی ڈرامے یا پاکستانی ڈرامے کی بات نہیں، ہمیں اس سے آگے بڑھ کر دیکھنا چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے کہ یہ اسلام کی بات ہے۔
نیلیم نے کہا کہ یہ ڈراما ہمیں مسلمانوں کی تاریخ بتارہا ہے، انہوں نے انصاف کے لیے اپنی زندگیاں قربان کیں، اللہ کی راہ پر رہے اور اسلام کو زندہ رکھا۔
اداکارہ نے اس ڈرامہ پر تنقید کرنے والوں کو سمجھنے کی گرز سے مثال سی اور کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک کتاب پڑھنا جس میں اسلام کی تاریخ بیان کی گئی ہو، ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے اور پاکستان میں بھی ایسے پروجیکٹس بنانے کا حوصلہ ملنا چاہیے جس پر ہم فخر کرسکیں۔
اداکارہ نیلیم کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے اس پیغام پر بہت سے کامنت آ رہے اداکارہ گلثم علی نے ترک ڈرامے میں اصلیہن ہاتن کا کردار نبھایا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ نیلم آپ کی تعریف کا شکریہ، آپ اور آپ کا دل بےحد خوبصورت ہے۔
اداکارہ نیلیم نے جواب دی ااور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے وہ کسی دن پاکستان ضرور آئیں گے۔
واضح رہے ڈرامہ ارطغرل غازی کو وزیرِ اعظم عمران خان کی خوائش پر پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
