Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریما خان نے’دیرلیش ارطغرل‘ کو نشر کرنے کی شدید مخالفت کردی

Now Reading:

ریما خان نے’دیرلیش ارطغرل‘ کو نشر کرنے کی شدید مخالفت کردی
ریما خان

پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما خان نے’دیرلیش ارطغرل‘ کو نشر کرنے کی شدید مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی ہدایت پر نشر ہونے والے ڈرامے پر تنقید کر دی۔

اداکارہ نے کہا کہ ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنا پاکستانی فنکاروں کے کام پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

ریما خان نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ڈرامے نشر کرنے سے مقامی فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ ان کے کام کو بھی خطرہ ہے۔

اداکارہ نے اس بات کہ یاد دہانی کروائی کے پہلے ترک ڈرامہ نشر ہونے پر سب سے پہلے فنکار شان شاہد نے آواز اُٹھائی تھی۔

Advertisement

اس سے قبل اداکار شان شاہد کا ’ارطغرل غازی کے حوالے سے کہنا تھا کہ سرکاری چینل پر ہمیں کسی دوسرے ملک کے ڈرامے نشر نہیں کرنے چاہئیں۔

دوسری جانب ریما نے کہا کہ جب آپ کے پاس نشر کرنے کو اپنا مواد بڑی تعداد میں موجود ہے، آپ کے اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی آپ دوسروں سے مواد خرید کر اس کی تشہیر کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ چیز انہیں بہت تکلیف دیتی ہے کیونکہ ٹیکس دوسرے ملک کے آرٹسٹ نہیں بلکہ ملک کے آرٹسٹ دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ریما سے قبل شان شاہد نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انہیں علم ہے کہ جب حالیہ معاشی بحران میں ہم بیرون ممالک کی چیزیں امپورٹ نہیں کر پا رہے تو پھر ہمارا ریاستی ٹی وی پی ٹی وی کیوں بیرون ممالک کے ڈرامے دکھا رہا ہے؟

شان شاہد دلیل دیتے ہیں کہ پی ٹی وی کو عوام کے ٹیکس اور پیسے سے چلایا جاتا ہے اور اس پر بیرون ممالک کا مواد نشر کرنے کے بجائے اپنے ملک کا بنایا ہوا مواد نشر کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اختتام میں اداکارہ نے تمام تر لوگوں سے گزارش کی کہ ہمیں مل کر اپنی لوکل انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر