ارطغرل غازی کا وہ راز جو کسی کو معلوم نہیں تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترکی کے مشہور ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے اردو میں ترجمہ کرکے ارطغرل غازی کے نام سے چلایا جارہا ہے، اسے پیسوں سے نہیں خریدا گیا۔
ثانیہ جی پی ٹی وی نے اسے خریدا نہیں۔ برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ تحفہ پاکستان کے لئیے۔آپ بھی پہلے کی طرح پھر اچھا کام کریں انشاللہ وہ بھی ائیر ہوگا۔بات کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے۔ آرٹ اور کلچر کے لوگوں کے دل کھلے ہونے چاہئیے۔ یہاں بھارت کہ مواد کی بہتات تھی شکر ہے بہتر مواد آیا pic.twitter.com/lC5sjPuoUN
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 27, 2020
اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے انگریزی اخبار کو دیے گئے اداکارہ ثانیہ سعید کے انٹرویو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی نے ترک ڈرامے کو خریدا نہیں بلکہ ترکی نے ڈرامے کو تحفے کے طور پر پاکستان کو دیا ہے۔
انہوں نے اداکارہ ثانیہ سعید کو کہا کہ آپ بھی پہلے کی طرح پھر اچھا کام کریں انشاء اللہ وہ بھی ائیر ہو گا۔بات کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے۔ آرٹ اور کلچر کے لوگوں کے دل کھلے ہونے چاہئیے۔ یہاں بھارت کہ مواد کی بہتات تھی شکر ہے بہتر مواد آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News