
پاکستان کے معروف اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ جیسا کام کرنے کی خواہش کے بارے میں بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار جان ریمبو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ارطغرل غازی‘ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
اداکار نے لکھا کہ ارطغرل غازی کی تعریف میں کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
https://twitter.com/ramboActor/status/1261226460662116353
انہوں نے کہا کہ ایسا کام دیکھ کر دل کو حسرت ہوتی ہے کہ کاش ہمیں بھی ایسا کام کرنے کا موقع ملتا اور کاش ہم سے بھی ایسا کوئی کام لیا جاتا۔
دوسری جانب اداکار ریمبونے اپنی انڈسٹری کے حوالے سے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں تو سب کو ایک جیسا کام دے دے کر فنکاروں پر نقل کرنے کی مہر لگا دیتے ہیں۔
’دیرلیش ارطغرل‘ کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اُردو زبان میں ڈب کرکے یکم رمضان سے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دُنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کو پاکستان بھر میں بھی خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News