پاکستان کی اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کے لیے پیار بھرا پیغام شئیر کر دیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے خوبصورت دل رکھنے والا انسان قرار دے دیا ہے۔
نیمل خاور خان نے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خوبصورت انداز میں مبارکباد دی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر حمزہ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں کسی جھیل کنارے بیٹھے ڈوبتے ہوئے سورج کا خوبصورت منظر دیکھ رہے ہیں۔
Advertisement
نیمل خاور خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’حمزہ سونے کا دل رکھنے والے انسان ہیں جو پاکیزگی سے بھرا ہوا ہے۔

اداکارہ نے حمزہ عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میری زندگی کا ہر دن روشن بنانے کے لیے بہت شکریہ، سالگرہ مبارک ہو۔
دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی نیمل خاور خان کی پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکار ، ہدایتکار اور میزبان حمزہ علی عباسی کی آج 36 ویں سالگرہ ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
