 
                                                                              سندھ کی قانون ساز اسمبلی میں کورونا وبا جیسی نازک اور حساس صورت حال پر بحث و مباحثے کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے مثبت تنقید اور مفید تجاویز پیش کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی اور غیرسنجیدگی کا مظاہرہ آج بھی کیا جاتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں بالی ووڈ فلم ’’نایک ‘‘ کے چرچے ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے وزیراعلیٰ سندھ کو انیل کپور قرار دے دیا، بولے کورونا وائرس کے دوران سندھ میں ایک انیل کپور کو ایکشن میں دیکھا گیا، آج پھر وہی اداکاری دہرائی جائیگی۔
اس موقع پر وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوے کہا کہ فلم میں امریش پوری کا بھی تو کردار تھا، امریش پوری کون ہے وہ بھی تو بتائیں، جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 