
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ اُن کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی سوات میں جائیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف ادکارہ کا کہنا تھا کہ اُں کے نانا کا تعلق سوات سے تھا اور وہ آزادی سے پہلے ہی بھارت آ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مجھے سوات کے علاقے کے بارے میں بتاتے رہتے تھے، میں نے ان کی پرانی تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ وہ بہت خوبصورت جگہ ہے تاہم ابھی حالات ایسے نہیں کہ میں وہاں جا سکوں۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ پاک بھارت رشتے ٹھیک ہو جائیں تاکہ وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کر سکیں۔
زرین خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا چاہتی ہیں تاہم وہ پشتو کہ چند الفاظ ہی بول سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میری نانی زندہ تھی تو گھر میں کافی پشتو بولی جاتی تھی۔
انٹریو میں معروف اداکارہ زرین خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق بالکل نہیں تھا اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ فلم انڈسڑی کا حصہ بنیں گی لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News