
سپر اسٹار ماہرہ خان نے معروف ڈیزائنر معروف فيشن ڈيزائنر حسن شہريار ياسين کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران اپنے محبوب کا نام بتا دیا ہے۔
ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ شاید کسی نیکی کے بدلے میں اللہ نے انہیں سلیم کریم جیسا شہزادہ دیا۔
معروف فيشن ڈيزائنر حسن شہريار ياسين نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ جب آپ سلیم کودیکھتی ہیں تو سب سے پہلے آپ کے دل میں کیا خیال آتا ہے، جس کے جواب میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے وہ مجھے کسی نیکی کے بدلے میں ملا ہے۔
انٹرویو کے دوران ایچ ایس وائے نے ماہرہ خان سے اُن کی محبت کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہم سب کو ہی معلوم ہے کہ آپ کو محبت ہوگئی ہے اور اُس شخص کا نام ’سلیم‘ ہے لیکن جب آپ اُن کی آنکھوں میں دیکھتی ہیں آپ کے ذہن میں سب سے پہلی بات کیا آتی ہے؟۔
ماہرہ خان نے مشہور ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ کہا کہ پتا نہیں مجھے تم کسی نیکی کے بدلے میں ملے ہو۔
اداکارہ نے اپنے بیٹے کےحوالے سے کہا کہ میں اپنے بیٹے کیلئے بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہوں وہ میرے لیے میری دنیا کا مرکز ہے اور میری زندگی اُس کے اردگرد گھومتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News