مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ھاؤس میں مراد کا کردار ادا کرنے والے اداکار طارق ملک انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کے مشہور اداکار طارق ملک کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔
طارق ملک کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انہیں ٹائیفائیڈ ہوا تھا جس کے بعد اج انہیں دل کا دورہ بھی پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا جبکہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ ایک ہفتے قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی تھی مگر ان کا انتقال کارڈک اریسٹ کے باعث ہوا۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے طارق ملک ریڈیو، اسٹیج اور ٹیلیویژن میں کام کرتے رہے اور انہیں شہرت 1991 میں گیسٹ ہاؤس کے کردار سے ملی۔
اس کے علاوہ انہیں ریڈیو پاکستان کے پروگرام جمہور نی آواز میں باوا جی کی صدا کاری کے لیے بھی جانا چاہتا ہے۔
گیسٹ ہاوس میں مسافروں کو درپیش مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا جاتا تھا جس میں افضل خان عرف جان ریمبو کے ساتھ طارق ملک نے مراد کے کردار میں سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔
گیسٹ ہاوس میں انہوں نے ویٹر جبکہ افضل خان نے خاکروب کا کردار ادا کیا تھا جبکہ گیسٹ ہاوس میں ان ڈائیلاگ ٹی آئی پی ٹیپ کافی مشہور ہوا تھا۔
طارق ملک نے پی ٹی وی کے علاوہ ریڈیو پاکستان سے بھی ایک عرصے تک منسلک رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
