Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ سعیدہ امتیاز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

Now Reading:

اداکارہ سعیدہ امتیاز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
سعیدہ امتیاز

اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز گلوکاری کے میدان میں بھی منفرد مقام حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے، حال ہی میں سعیدہ امتیاز نے اپنے پہلے گانے میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فن گلوکاری میں بلند مقام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گروپ بندی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تو رہا مگر اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، جس طرح اداکاری اور ماڈلنگ میں کامیابیاں سمیٹی فن گلوکاری میں بھی کامیابی حاصل کرونگی۔

سعیدہ امتیاز نے 2015 میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنے منفرد اسٹائل کی بدولت بہت قلیل عرصے میں کامیاب پروجیکٹس کرکے صف اول کے فنکاروں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

2018 میں فلم وجود سے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی سعیدہ امتیاز کہتی ہیں کہ امریکہ سے پاکستان آنے کا مقصد پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا نام بنا کر ملک کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنا تھا،اللہ کے کرم سے آب تک جن پروجیکٹس میں کام کیا کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

شہروز سبزواری فلم ’’قلفی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے

سعیدہ امتیاز نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورت حال میں بہتری آتے ہی نہ صرف فلم کپتان ریلیز کی جائے گی بلکہ ان کی دو اور فلمیں جن میں فلم تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار اور فلم قلفی شامل ہیں بھی ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر