Faisal Qureshi
معروف اداکار و بول انٹرٹینمنٹ کے گیم شو ’’خوش رہو پاکستان‘‘ کے میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری قوم کورونا کو ڈرامہ جبکہ ارطغرل کے اداکاروں کو حقیقت سمجھتی ہے۔
دنیا کی معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیصل قریشی نے اسٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ ہم وہ قوم ہیں جسے کورونا وائرس تو ایک ڈرامہ لگتا ہے تاہم ہم ارطغرل کے اداکاروں کو حقیقت سمجھتے ہیں۔
فیصل قریشی نے اپنی ایک اور اسٹوری میں پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کے اعدادو شمار شیئر کیئے جس کے آخر میں یہ لکھا تھا کہ نظر انداز کرنے کیلئے آپ سب کا بہت شکریہ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News