پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی ہے۔
اداکارہ یشما گل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دوستوں اور مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ 3 روز قبل مجھے کورونا وائرس کی علامات محسوس ہونے لگی تھیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔
3 days ago I felt feverish and mild symptoms associated with #Covid19 – so I self-isolated & got myself test immediately. Last evening the report came positive, but so far I am doing fine (alhamdulillah) except the initial symptoms.
Advertisement— yashmagill (@iamyashmagill) July 11, 2020
انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنے سے پہلے ہی خود قرنطینہ کرلیا تھا۔
اداکارہ یشما گل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کل شام میری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ جس میں نتائج مثبت آئے ہیں لیکن الحمداللّہ میں ٹھیک ہوں اور پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں۔
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں بتایا کہ پہلے میں نے سوچا تھا کہ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں کسی کو نہیں بتاؤں گی لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ نہیں یہ غلط ہے۔
Initial thought was i won’t tell anyone – but then I realised we can’t create a stigma around this disease and we need to fight it. Keep me in your prayers … because I am scared !
— yashmagill (@iamyashmagill) July 11, 2020
یشما گل نے کہا کہ بلکہ ہمیں سب کو اِس بیماری کے بارے میں بتانا ہے تاکہ ہم اس عالمی وبا سے لڑسکیں۔
یاد رہے اُنہوں نے اپنے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ مجھے اِس وائرس سے بہت خوف آتا ہے۔
واضح رہے کہ یشما گل کے پیغام پر اُن مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے بڑی تعداد میں دعائیہ پیغامات شئیر کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
