پاکستانی نامور گلوکار علی ظفر نے عوام سے ضرورتمند فنکاروں کی مدد کی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں گلوکار علی ظفرکی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ضرورتمند فنکاروں کی مدد کے لئے عوام سے درخواست کی ہے۔
My message and request to you to help us help more of our deserving Artists. They need our help and attention more than ever. You can now donate through PayPal by clicking here. https://t.co/DJXZzmZj0U @AliZFoundation #AZF pic.twitter.com/haWJF7WmaQ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 22, 2020
علی ظفر نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں اپنے عزیز فنکاروں کی مدد کے لئے کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ اس مشکل وقت میں انھیں ہماری اور آپکی سپورٹ اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اسٹینٹ آپ کامیڈین طارق جیکسن بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
کورونا وبا کی دوران ایونٹ کی بندش سے طارق جیکسن کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں جبکہ طارق جیکسن کو ملنے والی 5 ہزار کی حکومتی امداد بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
اپنا موقف پیش کرتے ہوئے طارق جیکسن نے کہا ہے کہ فنکار بادشاہ ہوتا ہے اپنی حالت پر حکومت سے اپیل نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
