تھیٹر پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھیٹر پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا گیا ہے ہے، خط میں پنجاب بھر کے تھیٹر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی استدعاء کی گئی ہے۔
خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین تھیٹر پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کی پیش نظر جو تھیٹر پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے باعث فنکاروں کے گھروں میں فاقے ہیں۔
خط میں چیئرمین نے درخواست کی ہے کہ آرٹسٹوں اور فنکاروں کو رات 11 سے 1 بجے تک تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جائے ۔
خط کے متن میں انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ تھیٹر کھلنے سے حکومت کو کروڑوں روپے کا ریونیو ملے گا جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر کھولنے کے لیے حکومت کی ہر بات ماننے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
