کورونا کے باعث دنیابھر میں انٹرٹینمٹ کاانداز تبدیل ہور ہا ہے جس کے بعد امریکا میں تیرتے یا ’فلوٹنگ سینما‘ میدان میں آگئے ہیں۔
کورونا کی وبا نے زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح انٹرٹینمنٹ کے انداز کو بھی تبدیل کردیا ہے لیکن اب امریکا میں ایسے سینما کا آغاز ہورہا ہے جو عین ڈرائیو ان جیسے ہوں گے لیکن وہاں کسی کار کی بجائے کشتی میں سوار ہوکر فلم سے لطف اندوز ہو ا جا سکے گا۔
اس طرح کی فلم بینی کا خیال ایک آسٹریلوی کمپنی بیونڈ سینما کو آیا ہے، اب اگلے چند ماہ میں امریکہ کے کئی شہروں میں پانی کے کنارے سینما اسکرین لگائی جائیں گی اور لوگ کشتیوں میں بیٹھ کر فلموں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اس طرح سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تفریح مہیا کی جائیں گی۔
پہلا سینما نو ستمبر کو ہوسٹن میں فلم دکھائے گااور اس سینما پر تجرباتی طور پر ایک ہفتے تک فلم دکھائی جائے گی۔
تیراک سینما میں 12 سے 24 کشتیاں ہوں گی اور ہر کشتی میں 8 افراد بیٹھ سکیں گے۔ گاہکوں کو فلم اور کشتی دونوں کا کرایہ بذریعہ ٹکٹ ادا کرنا ہوگا۔ جبکہ ایک کشتی میں صرف دوستوں یا اہلِ خانہ کا گروپ ہی بیٹھ سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
