
’ایمی‘ایوارڈز فیسٹیول کی تقریب معمول کے مطابق منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوارڈ کی تقریب ستمبر میں منعقد کی جائے گی جبکہ ویب سیریز اور ڈراموں کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
’ایمی‘ایوارڈز فیسٹیول معمول کے مطابق 21 ستمبر کو کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کا ڈراما ’واچ مین‘ 26 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست میں شامل ہے، دوسرے نمبر پرکامیڈی ڈراما ’دی مارولس، مسز میسلز‘ ہے، جس نے 20 نامزدگیاں حاصل کیں جبکہ تیسرے نمبر پر ڈراما ’اوزارک‘ ہے، جس نے 18 نامزدگیاں حاصل کیں ہیں۔
رواں سال پہلی بار ’ایمی ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں میں لچک دکھائی گئی ہے اور ہر عمر، رنگ اور نسل کی خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News