
افواہ تھی کہ میری طبیعت خراب ہے
لوگوں نے پوچھ پوچھ کے بیمار کردیا
دو گز سہی مگر یہ مری ملکیت تو ہے
اے موت تونے مجھ کو زمیندار کر دیا
برصغیر کے اردو زبان کے معروف شاعر راحت اندوری انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف شاعر ، نغمہ نگار اور مصنف راحت اندوری کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ راحت اندوری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئےتھے اور یہ خبر انہوں نے آج صبح خود اپنے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعہ دی تھی اور عوام سے دعاؤں کی اپیل کی تھی ۔
راحت اندوری یکم جنوری 1950ء کو بھارتی شہر اندور میں پیدا ہوئے۔ان کا پورا نام راحت قریشی ہے اور وہ راحت اندوری کے نام سے مشہور ہیں۔
راحت اندوری ایک بھارتی اردو شاعر اور ہندی فلموں کے نغمہ نگار ہیں ۔وہ ’دیوی اہليہ یونیورسٹی اندور ‘میں اردو ادب کے پروفیسر بھی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے کئی گلو کاری کے رئیلیٹی شوز میں بہ طور جج حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کئی بالی وڈ فلموں کے لیے نغمے لکھے ہیں جو مقبول اور زبان زد عام بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News