
سوشل میڈیا پر ایک انسٹاگرام کے صارف کی جانب سے اداکارہ میرا کو انگریزی میں ترجمہ کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی انوکھی انگریزی کے باعث مشہور رہنے والی اداکارہ میرا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار نعمان اعجاز کی ایک انسٹاگرام پوسٹ شئیر کی جس میں اداکار کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا ہے۔
اداکارہ نے ان کی پوسٹ پر لکھا کہ وہ اداکار کی بات سے متفق ہیں بعدازاں میرا کو نعمان اعجاز کی پوسٹ اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے یہ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر بھی کر دی، جس کے بعد ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔
Advertisement
یاد رہے کہ حال ہی میں ادالار نعمان اعجاز کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکار کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا ہے اور میں پاگل ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News