Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف ادکارہ و ماڈل کا امریکی صدر پر شرمناک الزام

Now Reading:

معروف ادکارہ و ماڈل کا امریکی صدر پر شرمناک الزام

معروف ادکارہ و سابقہ ماڈل ایمی ڈورس نے امریکی صدر پر شرمناک الزام لگادیا ہے۔

غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابقہ ماڈل ایمی ڈورس کا کہنا تھا کہ 1997 میں نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ٹرمپ نے اپنے وی آئی پی سوئیٹ میں انہیں ہراساں کیا تھا اور زبردستی بوسہ لینے سمیت انہیں غیر اخلاقی طور پر بھی چُھوا تھا۔

انٹرویو میں ایمی ڈورس نے جنسی حملے سے متعلق جو تاریخ بتائی ہے اس وقت وہ 24 سال کی تھیں جبکہ ٹرمپ 51 سال کے تھے۔

انٹرویو کے دوران ایمی ڈورس نے ثبوت کے طور پر ٹکٹوں اور تصاویر کی کاپیاں بھی اخبار کو فراہم کردیں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراسگی اور حملے کے الزامات لگانے والی یہ پہلی خاتون نہیں ہیں بلکہ اس سے قبل درجن سے زائد خواتین ان پر ایسے ہی الزامات لگا چکی ہیں تاہم ایسے الزامات کے باوجود ٹرمپ الیکشن جیت کر وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور اب تازہ الزام بھی ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدارتی انتخاب سر پر آگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر