Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈری اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے

Now Reading:

لیجنڈری اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے

پاکستان کے سینئر و لیجنڈری اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے ہیں۔

ادکار دانش نواز نے مرزا شاہی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، مرزا شاہی چند روز سے  سول اسپتال میں زیرعلاج  تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرزا شاہی کا چند روز پہلے ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔

مرزا شاہی نے 1965  میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔

ہائے جیدی، عید ٹرین میں بھی مرزا شاہی  کے کرداروں کو خوب پسند کیا گیا تھا جبکہ مرزا شاہی  نے فلم چکوری، چھوٹے صاحب سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisement

گزشتہ دنوں اداکار یاسرنوازنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے مرزا شاہی کے زیرعلاج ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

یاسر نے لکھا تھا کہ ” برائے مہربانی مرزا شاہی صاحب کیلئے دُعا کریں ، ان کی حالت تشویشناک ہے اورآپ سب کی دعاوں کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ مرزا شاہی نے یاسر نواز کی پروڈکشن میں بنائے جانے والے کامیڈی ڈرامہ نادانیاں میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ معروف ڈرامے قدوسی صاحب کی بیوہ میں بھی مرزا شاہی کا کردار خوب پسند کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دسمبر 2018میں مرزا شاہی کے انتقال کر جانے کی جھوٹی اطلاعات زیرگردش رہیں جس کے بعد انہوں نے ویڈیوبیان میں پُرمزاح انداز میں بتایا تھا کہ ابھی میں زندہ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر