
حال ہی میں خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست صابر احمد نے کہا ہے کہ سارہ سے بریک اپ کے بعد سوشانت بچوں کی طرح روئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ کے پرسنل اسسٹینٹ اور قریبی دوست صابر احمد نے اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ سوشانت کے تعلقات کو لے کر ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشانت اپنی فلم کیدارناتھ کی ساتھی اداکارہ سارہ علی خان کو ڈیٹ کر رہے تھے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سارہ علی خان سے بریک اپ کے بعد سوشانت سنگھ بے حددکھی ہوگئے تھے۔
سوشانت کی ایک اور قریبی دوست اسمتا کا کہنا ہے کہ سارہ علی خان سے بریک اپ کے کچھ عرصے بعد ہی سوشانت کی زندگی میں ریا چکرورتی کی انٹری ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News