
جیمز بانڈ اداکار شان کونری انتقال کرگئے ہیں۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جیمز بانڈ کے اداکار شان کونری 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
90 سالہ سر شان کونری نے فلم جیمز بانڈ سیریز کی مختلف فلموں میں کام کیا تھا۔
شان کونری نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں باہاماس میں واقع اپنے گھر پر لیں۔
تفصیلات کے مطابق شان کونری برطانوی فکشنل اسپائی سیریز جیمز بانڈ میں 1962 سے 1971 کے درمیان مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
معروف اداکار نے اپنی عمدہ پرفارمنس کے باعث آسکر ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔
اُنہیں ملکہ برطانیہ نے سن 2000 میں ’سر‘ کے خطاب سے نوازا تھا۔
شان کونری نے ’انڈیانا جونز‘ اور ’لاسٹ کروسیڈ‘ میں بھی عمدہ اداکاری دکھائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News