
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں 3 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار بنایا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکارہ فاطمہ ثناء نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں کئی بار بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی فاطمہ ثناء شیخ نے مزید کہا کہ دیگر اداکاراؤں کی طرح وہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے سے نہیں بچ سکیں، اُنہیں بھی 3 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے انٹرویو میں فلم انڈسٹری میں کی جانے والی ناانصافیوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اُن سے جنسی تعلقات قائم نہ کیے جانے کے باعث متعدد بار کام واپس لے لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فاطمہ ثناءشیخ نے سال 1997 میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News