بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز...
سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین سے شادی کرلی ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہا تھا جس کی بنیادی وجہ اداکارہ نے دین اسلام سے محبت بتائی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
قبول اسلام کے بعد ثناء خان اب ایک عالم دین مفتی انس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی پر ثناء خان نے بتایا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔
ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا تھا۔
واضح رہے ثناءخان نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی تمام زندگی انسانیت کے خدمت پر وقف کریں گی اور وہ اللّہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکّا ارادہ کر رہی ہیں۔
ثناءخان نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب اُن کے لیے دُعا کریں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر ہمیشہ قائم رہیں۔
بھاررت کی سابق اداکارہ نے اپنی شئیر کی جانے والی پوسٹ کے اختتام میں کہا کہ اب کوئی بھی اُنہیں شوبز کے کسی کام کے لیے مدعو نہ کرے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News