
کچھ روز قبل معروف گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ شادی کرنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نکاح کے بعد فوٹو گرافر بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ہردلعزیز اداکارہ اب شادی کے بعد اپنے شوہر کے لیے فوٹو گرافر کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں، اس حوالے سے عمیر جسوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار موبائل فون استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
گلوکار کی شیئر کردہ تصویر پر ثنا جاوید نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ تصویر تو بہت زبردست ہے، اب یہ بھی بتادیں کہ اس تصویر کی فوٹو گرافر کون ہے؟
اس سے قبل عمیر جسوال نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ثنا جاوید کے ہمراہ کچھ سیلفیاں شیئر کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News