Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرانسپلانٹ کے بعد طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے: عالمگیر

Now Reading:

ٹرانسپلانٹ کے بعد طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے: عالمگیر

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر نے گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد مداحوں کو اپنی صحت کے حوالےسے آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابقلیجنڈ گلوکار عالمگیر کا کہنا ہے کہ گردے کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد اب طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے۔

مزید پڑھیں

شاہد کپور نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہد کپور نے...

گلوکار عالمگیر کے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر نے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کروالیا۔ تفصیلات...

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا کہ  کامیاب آپریشن کے بعد اب میر طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار عالمگیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

Advertisement

گلوکار عالمگیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے جبکہ لیجنڈ گلوکار نے مداحوں کی دعاؤں اور بھرپور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ عالمگیر میں 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے گردے تقریبا ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ  کئی سال سے ڈائلاسز کے سہارے چل رہے تھے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے انہیں ایک دہائی قبل ہی گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا مگر انہیں ان کے گروپ کے گردے نہیں مل رہے تھے۔

عالمگیر بیماری کے باعث ڈیڑھ دہائی قبل ہی امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں اہل خانہ کے پاس چلے گئے تھے اور ان کے ڈائلاسز سمیت دیگر علاج وہیں پر ہو رہا تھا۔

ڈھاکہ کے شانتی نگر میں پیدا ہونے والے 60 سالہ عالمگیر آل انڈیا مسلم کے رہنما فوادالحق کے صاحبزادے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب15 سال کی عمر میں پاکستان آ کر انہوں نے بطور سنگر اپنے کیریئر کا آغاز کیا پاکستان میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر نے پاکستان کی سب سے زیادہ سنیما گھروں میں نمائش ہونے والی ندیم اور شبنم کی سپر ہٹ فلم ’آئینہ‘ کے لیے گیت گائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر