ٹک ٹاک اسٹارز کے بارے میں چند اہم معلومات جانیں
پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکرز کے بارے میں چند اہم معلومات جانیں...
بھکاری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے ٹک ٹاک اسٹارکو گرفتا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ٹک ٹاک اسٹار بھکاری کا روپ دھار کر بھیک مانگتا رہا۔
تاہم پولیس کے مطابق یاسر نامی نوجوان کو ڈسکا کے علاقے جامکے چیمہ سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق وہ اس علاقے میں بھیس بدل کر لوگوں سے مانگ رہا تھا۔
بھکاری کا روپ دھارنے والے ملزم کے ٹک ٹاک اسٹار ہونے کا انکشاف ہوا۔
پولیس نے بھکاری کا چہرہ دھلوایا تو خوش شکل نوجوان سامنے آگیا۔
واضح رہے کہ پولیس کو نوجوان کی جیب سے غیر ملکی کرنسی کی شکل میں ڈالرز، پاؤنڈ اور ریال بھی ملے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News