Advertisement
Advertisement
Advertisement

منال خان کی اداکار احسن محسن کے ساتھ تصویر وائرل

Now Reading:

منال خان کی اداکار احسن محسن کے ساتھ تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان اور نئے اُبھرتےہوئے اداکار احسن محسن اکرام کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

منا ل خان نے دو روز قبل ایک میوزیکل نائٹ میں شرکت کی تھی جہاں ان کے ہمراہ اُس میوزیکل نائٹ میں اداکارہ صبور علی اور کنزہ ہاشمی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

مزید پڑھیں

کیا منال خان اور منظور خان کے درمیان اب دوستی نہیں رہی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ منال اور خان اداکار...

تاہم اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزیکل نائٹ کی صرف ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ کنزہ ہاشمی اور صبور علی ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش کرتی تصویروں میں سے ایک تصویر منال خان اور اُن کے قریبی دوست و اداکار احسن محسن اکرام کی بھی ہے۔

وائرل تصویر میں احسن محسن سیاہ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ منال خان نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اپنے دوست کے ساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن رواں سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔

خیال رہے کہ اکثر منال خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنی نت نئی تصویریں پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹتی ہیں۔

Advertisement

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

دوسری جانب صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی بننے والی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار احسن محسن اکرام نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے اظہار محبت کیا تھا۔

احسن محسن کے اظہارِ محبت کا جواب دیتے ہوئے منال خان نے کچھ لکھے بغیر دل والا ایموجی بنایا تھا۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر