Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمن اور منال نے پہلی بار اپنی سالگرہ ایک ساتھ کیوں نہیں منائی؟

Now Reading:

ایمن اور منال نے پہلی بار اپنی سالگرہ ایک ساتھ کیوں نہیں منائی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنوں کی جوڑی ایمن خان اور منال خان کی ہے۔

ایمن خان اور منال خان نے پہلی مرتبہ اپنی سالگرہ ایک ساتھ نہیں منائی، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمن آج کل ترکی میں ہیں جبکہ منال یہیں پاکستان میں ہیں۔

مزید پڑھیں

ایمن خان نے استنبول کو ایک خاص شہر قرار دے دیا

پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے استنبول کو ایک خاص شہر قرار دے...

اداکارہ ایمن خان نےاپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی جڑواں بہن منال خان کے لیے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے۔

Advertisement

اداکارہ ایمن خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے اپنی اور منال کی ایک خوبصورت فوٹو شیئر کی ہے۔

ایمن خان نے تصویر کی کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو میری روح کی ساتھی، میں تمہیں بہت یاد کررہی ہوں۔‘

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 11 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں۔

جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سےدونوں بہنوں کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ جاری کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ ترکی میں موجود ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ایمن اور منال کی بہترین دوست اور اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنی دیگر دوستوں کے ہمراہ منال خان کی سالگرہ مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے منال خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور مزید لکھا کہ انہوں نے ایمن خان کو اس موقع پر بہت یاد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر