سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی دوسری لہر؛ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب...
بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی اور ادکارہ سنی لیون کا 20 سالہ مبینہ بیٹا سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکاروں کا 20 سالہ بیٹا کندن کمار بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفر پور کے دھن راج مہتو ڈگری کالج میں بی اے سال دوئم کا طالبعلم ہے۔
یہ تمام تر معلومات طالب علم کے ایڈمٹ کارڈ پر درج ہیں۔
ایڈمٹ کارڈ میں والد کے خانے میں اداکار عمران ہاشمی جبکہ والدہ کا نام ’سی لیون‘ درج ہے۔
एक्ट्रेस @SunnyLeone को engineering में टॉप कराने के बाद बिहार की कुख्यात सुशासनी शिक्षा प्रणाली से अब बॉलीवुड एक्टर इमरान हाशमी और सनी लियोनी का एक कथित पुत्र एक कॉलेज में पढ़ कर परीक्षा भी दे रहा है।
BJP-JDU ने भ्रष्टाचारियों को शिक्षामंत्री बना शिक्षा को बर्बाद कर दिया है। pic.twitter.com/yov5yXuJw7
— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) December 11, 2020
خیال رہے کہ یہ کالج بہار کی بابا صاحب بھیم راؤ امبیدکر بہار یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے اور ایڈمٹ کارڈ وائرل ہونے کے بعد انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایڈمٹ کارڈ میں طالب علم کے گھر کا پتہ بھی ریڈ لائٹ ایریا کا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے اسے طالب علم کی شرارت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری میں ذمہ داروں کے تعین کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ایڈمٹ کارڈ پر والدین قرار دیے گئے اداکاروں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے اداکار عمران ہاشمی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’میں قسم کھاتا ہوں ، یہ میرا بیٹا نہیں ہے‘۔
https://twitter.com/emraanhashmi/status/1336674613892407296
واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون نے دلچسپ تبصرہ کیا اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ بچا اچھا ہے۔
This kids awsome !!!!! Way to dream big :)))))))) XO hahahaha https://t.co/VEkTnsv4VT
— sunnyleone (@SunnyLeone) December 12, 2020
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News