
معروف گلوکار فرحان سعیدکا اداکارہ عروہ حسین سے طلاق کی افواہوں کے بعد دیا گیا پہلا انٹرویو وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہفرحان سعید اور اداکارہ عروہ کئی دنوں سے طلاق کی افواہوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے خبروں میں یہ تک کہا گیا کہ شوبز انڈسٹری کا وہ جوڑا جس میں بے حد محبت تھی، بدقسمتی سے وہ اب ایک دوسرے سے علیحدہ ہو چکا ہے۔
تاہم عروہ اور فرحان کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا جس کے باعث بہت سے لوگوں کا یہ خیال ہےکہ شاید یہ صرف ایک افواہ ہے۔
دوسری جانب مداحوں کو حال ہی میں طلاق کی خبروں کے جھوٹی ہونے کی امید نظر آئی جب فرحان سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اہلیہ عروہ حسین کا ذکر کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں فرحان سے سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی میں وہ ایک عورت کون سی ہیں جس نے ان کو متاثر کیا، چاہے وہ صنفی مساوات کی بات ہو یا خواتین کے حقوق کے حوالے سے؟
فرحان سعید نے ا س سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی زندگی میں ایسی کوئی ایک عورت نہیں۔ سب سے پہلے میں اپنی ماں کا نام لینا چاہوں گا، انہوں نے میری ہمیشہ حمایت کی،ان کے علاوہ میری نانی نے مجھے بہت متاثر کیا ۔اس کے علاوہ عروہ نے اور میری بھابھیوں نے بھی۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ ان مضبوط اور باہمت خواتین کے درمیان رہا۔
فرحان سعید کی زبان سے عروہ کا نام سن کر مداح بے حد خوش ہوئے، کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر خوشی کے مختلف جذبات کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News