Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماضی کی معروف ہیروئن فردوس بیگم انتقال کرگئیں

Now Reading:

ماضی کی معروف ہیروئن فردوس بیگم انتقال کرگئیں

ماضی کی معروف  پاکستانی ہیروئن فردوس بیگم 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے  مطابق فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہونے پر پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا تھا،جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

فردوس بیگم نے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

فردوس بیگم نے فنی سفر  کا آغاز 1963ء میں فلم فانوس سے کیا تھا۔ کیرئیر کی شروعات کی فلمیں خاندان، ملنگ،لائی لگ اور عورت بھی فلاپ رہیں۔

1965ء میں ریلیز ہونے والی ملنگی کامیاب ہوئی اور فردوس سپر اسٹار بن گئیں۔ 1970ء میں فلم ہیر رانجھا نے فردوس کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

Advertisement

ہیر رانجھا میں فردوس کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈلیوری اور رقص کو بہت سراہا گیا۔

ان کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اور اعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔

 فلم سٹار اکمل کے ساتھ جوڑی ہٹ ہوئی تو دونوں نے شادی کرلی۔ اکمل نے گلبرگ کے علاقہ میں مارکیٹ خرید کر اس کا نام فردوس مارکیٹ رکھا جو آج بھی بہت مقبول ہے۔

فردوس کی دوسری شادی فلمساز شیخ نذیر حسین سے  ہوئی۔

فردوس بیگم نے 1976ء میں فلم انڈسٹری کو خیر باد کہا لیکن پھر 1984ء میں دوبارہ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران 170 فلموں میں کام کیا۔

فردوس بیگم کو تین بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ  بھی ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر