
لاہور کے علاقے سبزہ زار میں تھیٹر مالک کی فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ اقرا شدید زخمی ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سبزہ زار میں اقرا نامی اسٹیج اداکارہ موٹر سائیکل پر اپنے دیور کے ساتھ جارہی تھیں کہ تھیٹر مالک نصیر نے اس پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے اداکارہ شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کی ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں لیکن انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس پی صدر آپریشنز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News