بھارتی اداکارہ دیویا بھٹنگر کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئیں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی 34 سالہ اداکارہ دیویا بھٹنگر دو ہفتے سے وائرس سے لڑ رہی تھیں جبکہ طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ نمونیہ میں بھی مبتلا تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں 26 نوبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بھارتی اداکارہ دیویا بھٹنگر نے بھارت کے معروف ٹی وی سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


