Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار ڈیم میں ڈوب کر ہلاک

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار ڈیم میں ڈوب کر ہلاک

ملیالم فلموں  کے معروف بھارتی اداکار ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 48 سالہ اداکار انیل نیڈو منگڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے کیرالہ  گئے تھے جہاں وہ ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق   انیل فلم کی شوٹنگ  کے لیے کیرالہ کے علاقے تھوڈو پوزہ میں واقع ڈیم ملنکارا گئے تھے جہاں شوٹنگ کے بعد دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے۔

ڈیم میں نہاتے ہوئے  آنجہانی اداکار انیل گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر واپس نہ آسکے ۔بعد ازاں غوطہ خوروں کی مدد سے 30 منٹ بعد ان کی لاش نکالی گئی۔

انیل نیڈو منگڈ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا  تھا جس کے بعد وہ ٹی وی اینکر بن گئے تھے۔ کچھ عرصہ بعد وہ فلموں میں جلوہ گر ہونے لگے۔

Advertisement

انیل نیڈو منگڈ کا شمار فلم نگری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر