Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارہ کا پائلٹ پر ریپ اور دھوکہ دہی کا الزام

Now Reading:

بھارتی اداکارہ کا پائلٹ پر ریپ اور دھوکہ دہی کا الزام

معروف  بھارتی اداکارہ نے بھارت کی فضائی کمپنی ’ایئرانڈیا‘ کے پائلٹ پر جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق معروف ٹی وی اداکارہ  نے ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں ’ایئرانڈیا‘ کے  اکشت سیٹھی  نامی پائلٹ کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے جس میں ان پر جنسی زیادتی، دھوکہ دہی اور قتل کی دھمکیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے معروف اداکارہ کی درخواست پر پائلٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جس میں دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا تعلق بھوپال سے ہے لیکن وہ ممبئی میں رہائش پذیر ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد پائلٹ کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں  لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھا اور اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند آرہا ہے۔

Advertisement

درخواست گزار نے پولیس کے دیے گئے بیان میں مزید کہا کہ پائلٹ اکشت سیٹھی شادی کا وعدہ کرکے مکر گیا تھا اور اس دوران متعدد بار جنسی زیادہ کا نشانہ بناتا رہا ہے ۔

درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ اکشت سیٹھی غیر فطری جنسی تعلقات بھی قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا اور بعد ازاں قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے پائلٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اب تک یہ پتہ چلا ہے کہ اکشت سیٹھی کی متعدد گرل فرینڈز ہیں اور وہ اس سے قبل بھی 4 لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر