بھائی اور بھابھی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونےکے بعد بلال سعید کا موقف بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلال سعید نے فیس بک پر اپنے گھر کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں چیزیں ٹوٹی اور بکھری ہوئی نظر آرہی ہیں۔
بلال سعید نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ عورت کی عزت اور حفاظت کیسے کی جاتی ہے لیکن جو میں نے کیا اس کی وجہ ویڈیومیں نظر آنے والی گھر کی حالت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف اتنا ہی نہیں ، مجھے کافی عرصے سے ان کی جانب سے بلیک میلنگ اور غیرمنصفانہ سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔
بلال سعید نے کہا کہ میں خاموش رہا کیونکہ بحیثیت آرٹسٹ میری ترجیح میرا کیریئر ہے، لیکن یہ لوگ اس بات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے۔
واضح رہے کہ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف گلوکار بلال سعید اپنے بھائی سے جھڑپ کے دوران وہاں موجود اپنی بھابھی کو بھی لات اور مکا مارتے ہیں۔
بلال سعید نے ڈولفن پولیس کی موجودگی میں اپنے رشتے داروں پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا واقع چند روز قبل پیش آیا تاہم بلال سعید یا ان کے بھائی کی جانب سے کوئی درخواست تحریری طور پر نہیں دی گئی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News