Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسی فلم جو دیکھنے والے کو زندگی بھر یاد رہے

Now Reading:

ایسی فلم جو دیکھنے والے کو زندگی بھر یاد رہے

فلم دیکھنے کا شوق تقریباً ہر شخص کو ہی ہوتا ہے، اپنے فارغ اوقات میں لوگ اکثر فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بعض اوقات کوئی عام سی اسٹوری پر مبنی سمجھی جانے والی فلم بھی سپر ہٹ ہوجاتی ہے۔ایسا ہی کچھ 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فورسٹ گمپ ‘کے ساتھ بھی ہوا۔

’فورسٹ گمپ ‘ نامی کامیڈی ڈراما فلم لوگوں کو اتنی بھائی تھی کہ اب تک اس کا جادو ختم نہیں ہوسکا اور یہ ہر دور کی بہترین فلموں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے۔

رابرٹ زیمیکس  کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا ۔ اس فلم کی   ٹیگ لائن ہی یہ ہے ،’زندگی بھر یاد رہنے والی کہانی‘۔

فلم کی  کہانی فوریسٹ گمپ نامی شخص کے گرد گھومتی ہے جو فلم کے آغاز پر ایک بس اسٹاپ پر سوٹ کیس کے ساتھ بیٹھا ہوتا ہے جہاں اس کی گفتگو ایک اجنبی سے ہوتی ہے اور وہ اپنے بچپن کی یادوں کو دہراتا ہے۔

Advertisement

فوریسٹ گمپ کچھ زیادہ ذہین تو نہیں ہوتا مگر حادثاتی طور پر متعدد تاریخی لمحات کو جنم دینے کا باعث بن جاتا ہے ۔ وہ فوج میں جاکر ویت نام کی جنگ کا حصہ بنتا ہے اور میڈلز جیتا ہے، صدر سے  بھی کئی بار ملتا ہے ۔

فوریسٹ گمپ اور بھی بہت کچھ کرتا ہے مگر اسے ہمیشہ صرف اپنی بچپن کی محبت کا خیال رہتا ہے جس کی ذاتی زندگی کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی۔

مزید کہانی تو آؤ خود فلم دیکھ کر ہیں جانیں مگر یہ بات یقینی ہے کہ آپ اس کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ اس کی کہانی کہیں بھی بور نہیں ہونے دیتی بلکہ نت نئے واقعات اس میں دلچسپی بڑھاتے رہتے ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ اسے بہترین فلم، ڈائریکٹر، اداکار، اڈاپٹڈ اسکرین، ویژول ایفیکٹس اور فلم ایڈیٹنگ کے آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر