
ترک اداکار انگین آلتان کی جانب سے کاشف ضمیر سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اسکی وجوہات بھی بتادیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبول ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان نے کاشف ضمیر کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
انگین آلتان نے پاکستانی ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کو ختم کرنے کی وجہ بھی بتادی ہے۔
ترک اداکار نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق کاشف ضمیر نے انہیں آدھی رقم کے طور پر چیک دیا اور آدھی رقم اشتہارات کی شوٹنگ کے بعد دی جانی تھی، لیکن انگین آلتان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انہیں ایک بھی روپیہ وصول نہیں ہوا ہے۔
ترک اداکار انگین آلتان نے معاہدہ ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے متعلقہ حکام کو اس معاملے کی تفصیلی معلومات فراہم کریں گے کیونکہ وہ انصاف کے تقاضے پورا کرنے کے بارے میں پختہ یقین رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ اینگن التان کو پاکستان لانے والا ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے ،اس کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News