معروف گلوکار بلال سعید نے اپنے بھائی اور بھابھی پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف گلوکار بلال سعید اپنے بھائی سے جھڑپ کے دوران وہاں موجود اپنی بھابھی کو بھی لات اور مکا مارتے ہیں۔
بلال سعید نے ڈولفن پولیس کی موجودگی میں اپنے رشتے داروں پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا واقع چند روز قبل پیش آیا تاہم بلال سعید یا ان کے بھائی کی جانب سے کوئی درخواست تحریری طور پر نہیں دی گئی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News