Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاوید اختر کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

جاوید اختر کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری

ممبئی کی مقامی عدالت نے یکم مارچ کو مذکورہ کیس سے متعلق عدالت میں پیش نہ ہونے پر بالی ووڈ  اداکارہ کنگنا رناوت پر وارنٹ جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کنگنا رناوت نے قومی ٹیلی وژن پر بیٹھ کر ان کی تضحیک کی ہے۔

اپنے خلاف الزامات عائد کیے جانے پر جاوید اختر نے تعزیرات ہند کے تحت کنگنا رناوت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم جاوید اختر کی اس درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے عدالت نے کنگنا رناوت کو یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

 یکم فروری کو کنگنا رناوت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں طلب کیا تھا۔

تاہم آج جاوید اختر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے تھے، لیکن کنگنا رناوت عدالت نہیں پہنچ سکیں۔

بعد ازاں عدالت نے ان کی قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جاوید اختر نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

مقدمہ میں جاوید اختر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کنگنا راناوت نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

اس حوالے سے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت نے بے بنیاد تبصروں میں ان کا خواہ مخواہ ذکر کیا۔

Advertisement

جاوید اختر نے کہا کہ کنگنا رناوت کے بے بنیاد تبصرے ان کی بدنامی کا سبب اور شہرت کے لیے نقصان کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اقربا پروری اور شفافیت کے فقدان پر بالی ووڈ کے فنکاروں پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر