
معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ واداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اداکار انوپم کھیر نےتصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ کرن کھیر بلڈ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں اور ان کا ممبئی میں علاج جاری ہے ۔
کرن کھیر رنگ دے بسنتی ، دیوداس ، میں ہوں نا ، کبھی الویدہ نا کہنا، منگل پانڈے اور ویر زارا سمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں ۔
Advertisement— Anupam Kher (@AnupamPKher) April 1, 2021
کرن کھیر اداکاری کے علاوہ سیاست میں بھی شامل ہیں اور بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی چندی گڑھ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News