بھارت کی پنجابی فلموں کے معروف اداکار سکھجندر شیرا کا انتقال ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ اداکار یوگینڈا گئے تھے جہاں سکھجندر شیرا نمونیا کا شکار ہوئے، طبیعت ناساز ہونے پر سکھجندر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
یوگینڈا کے مقامی اسپتال میں زیر علاج بھارتی پنجابی اداکار کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ آج انتقال کرگئے۔
کورونا کے باعث اداکار کی میت کو وطن واپس لانے میں اہل خانہ کو مشکلات کا سامنہ ہے تاہم اس حوالے سے ان کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
