 
                                                                              بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے میری بہت مدد کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اداکار سلمان خان بہت اچھے انسان ہیں انہوں نے میری والدہ کا علاج کرانے میں میری مدد کی ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ والدہ کا علاج سجنے دت کی بہن ڈاکٹر پریا دت نے کیا، پریا دت نے والدہ کا بہت خیال رکھا میں ان کی شکر گزار ہوں۔
میزبان نے پوچھا کہ سلمان خان کی مدد کے بدلے میں آپ ان کے لئے کیا کرنا چاہیں گی؟ اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ میرا خواب ہے کہ میں سلمان خان کے پیر دھوؤں کیونکہ لوگ مدد کرنے کے بعد ڈھنڈورا پیٹتے ہیں لیکن سلمان خان نے ایک ہاتھ سے مدد کی اور دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہونے دی۔
راکھی ساونت سے ان کی والدہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ والدہ اب ٹھیک ہیں انہیں کینسر ہے اور اس کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے، میرے پاس اتنی دولت نہیں کہ ان کا علاج کروا سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 