
بھارتی نوعمر اداکارہ انوشکا سین معروف ریئلٹی شو ‘خطروں کےکھلاڑی 11 کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ‘خطروں کے کھلاڑی 11’ کی جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں دوران شوٹنگ انوشکا سین کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پر شوٹنگ روک دی گئی۔
[amazonad category=”Auto”]
واضح رہے کہ انوشکا سین کیپ ٹاؤن میں ہی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں اور شو کے باقی افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شو کی شوٹنگ کے دوران انوشکا نے متعدد اسٹنٹس کامیابی سے کیے اور کوئی علامت بھی نہیں تھی تاہم معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News