بالی ووڈ کے اداکار، پروڈیوسر، رائٹر اور خود ساختہ نقاد کمال رشید خان نے اپنے یوٹیوب چینل سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔
اس سے قبل کے آر کے نے اعلان کیا تھا کہ چاہے سلمان خان ان کے پیر پکڑ کر بھی انہیں ایسا کرنے سے منع کریں گے تو بھی ان کی فلموں پر تجزیے و تبصرے سے باز نہیں آئیں گے۔
[amazonad category=”Auto”]
کمال رشید نے اپنے نئے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر اپنے یوٹیوب چینل سے سلمان کی تمام فلمیں ڈیلیٹ کر رہے ہیں، کیونکہ وہ سلمان خان کو تکلیف دینا نہیں چاہتے۔
یاد رہے کہ کمال رشید خان عرف کے آر کے کے خلاف سلمان خان نے گزشتہ ماہ ہتک عزت اور بہتان ترازی کا کیس داخل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News