
اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار میرا مذاق اڑانے پر حرا نے اپنی دوست کو تھپڑ دے مارا تھا۔
تفصیلات کے مطابق حرا اور ان کے شوہر مانی نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران مانی کو حرا کا ایک راز سب کو بتانا تھا۔
[amazonad category=”Auto”]
مانی نے حرا کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار حرا اور اس کی ایک دوست گاڑی میں جا رہے تھے اور اس خاتون نے کہا حرا تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے، جس پر حرا نے اسے کھینچ کر تھپڑ دے مارا اور اس وقت رات کا ٹائم تھا پھر بھی حرا نے اسے کہا گاڑی سے نیچے اتر جاؤ۔
مانی نے بتایا کہ جب جھگڑا زیادہ ہو گیا تو ڈرائیور نے مجھےفون کیا اور کہا باجی حرا پاگل ہوگئی ہیں، حرا باجی اور ان کی دوست دونوں گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہیں اور ان کا جھگڑا ہو گیا ہے ۔
مانی نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ڈرائیور کو کہا حرا کی دوست جو گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہے اسے اس کے گھر چھوڑ کر آنا اور یہ واقعہ تقریباً 9 سال پہلے کا ہے پر مجھے آج تک یاد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News