معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے انسان کو جاننے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ایک بہت ہی آسان طریقہ بتایا ہے جس سے کسی بھی انسان کے بارے میں با آسانی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ درحقیقت کیسے مزاج کا مالک ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک کتاب پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہر انسان اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوا ہے، اگر آپ اسے سمجھنا چاہتے ہیں تو اسے بولنے دیں۔
اداکار نے مزید لکھا کہ اس کی زبان آپ کو اس کا خون اور خاندان بتائے گی۔
اس دلچسپ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتتے نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News